لاہور: (روزنامہ دنیا) 102سالہ آسٹریلوی خاتون نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ کر سکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ دنیا کی معمر ترین سکائی ڈائیور بھی بن گئیں۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی نامی خاتون جہاز کے ذریعے 14 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچیں۔ نہ تو انھیں کوئی گھبراہٹ ہوئی اور نہ انکے چہرے پر کسی خوف کے آثار نظر آئے بلکہ جب انھیں چھلانگ لگانے کا سگنل دیا گیا تو وہ خوشی سے پھولے نہ سمائیں۔
جہاز سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف سکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کیا بلکہ معمر ترین سکائی ڈائیور بھی بن گئیں۔ واضح رہے کہ انہو ں نے یہ ایڈونچر فلاحی مقصد کیلئے کیا۔