نیوزی لینڈ میں دنیا کا مہنگا ترین سرف بورڈ تیار

Last Updated On 12 December,2018 09:12 pm

ویلنگٹن: (روزنامہ دنیا) 13 لاکھ ڈالر مالیت کے "دی رامپنٹ" نامی اس سرف بورڈ کو نوجوان نے نایاب درخت پاولونیا اور کہیکاٹیا کی لکڑی سے تراش کر تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سرف بورڈ کی کل لمبائی 3.2میٹر ہے ،اس پر 23 قیراط خالص سونے کا شیر سے مشابہہ نقش بھی بنایا گیا ہے جو اسے عام سرف بورڈز سے منفرد بناتا ہے۔ اس کی سب سے اہم خصوصیت بورڈ کی مضبوطی ہے جو اسے سمندر میں طوفان کے دوران بھی ٹوٹنے نہیں دیتی اور سرفر اطمینان سے سرفنگ کا لطف اٹھا سکتا ہے۔

سرفنگ بورڈ تیار کرنے والے نوجوان نے ابھی اسکو فروخت کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کئی شوقین افراد نے اسے خریدنے کی پیشکش کر دی ہے۔

 

Advertisement