ریچھ برفباری دیکھ کر جھوم اُٹھا

Last Updated On 12 December,2018 09:52 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور سرد موسم میں برفباری نے جہاں انسانوں کو خوش کر دیا وہیں جانور بھی اس سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تصویر میں نظر آنے والے اس ریچھ کو ہی دیکھ لیں جو برفباری کے مزے لینے میں مصروف ہے۔ روس کے علاقے لیوکوو کے اس سمیون نامی ریچھ نے روان سال پہلی بار برفباری دیکھی تو جھوم اُٹھا۔

کارخانوں اور فیکٹریوں کے دھویں سے وجود میں آنے والی ماحولیاتی آلودگی کے باعث کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا براہ راست اثر موسمیاتی تبدیلی پر پڑنے لگا ہے اور قطب جنوبی و شمالی میں گلیشئرز کے پگھلنے کے باعث سردی میں کمی ہو رہی ہے۔ اس تصویر کا مقصد بنی نوع انسانیت کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا جانوروں پر کتنا اثر ہوتا ہے کہ ایک ریچھ بھی جیسے برفباری کا انتظار کر رہا تھا اور جیسے ہی برف باری ہوئی تو اسکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

 

Advertisement