لاہور: (روزنامہ دنیا) حال ہی میں ویت نام سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے سوشل میڈیا سے منفرد شہرت حاصل کر لی ہے۔ وجہ ان کے لباس کا وہ حصہ وہ 13 کلو سونا ہے جو وہ پہنے رکھتے ہیں۔
ایک بیرل تیل سے کاروبار شروع کرنیوالے ویت نام کے 36 سالہ تاجر ٹران فیوک اس لئے مشہور بن گئے ہیں کیونکہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں 13 کلو گرام سونا پہن کر جاتے ہیں جبکہ ان کیساتھ 5 محافظ بھی ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک لاکھوں افراد سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ چکے ہیں تاہم صارفین میں سے بعض نے ان کو سونے کے زیورات ماننے پر شکوک کا اظہار کیا جبکہ کئی افراد حیران ہیں کہ وہ اتنے وزنی اضافی زیورات پہن کر کیسے چل لیتے ہیں۔