روسی خاتون کا صفائی کا انوکھا انداز

Last Updated On 12 December,2018 10:16 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے اکثر خواتین کو گھر کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب صفائی کا ایسا انداز شاید ہی کبھی آپ نے دیکھا ہو۔ روسی خاتون نے ہوور بورڈ پر سوار ہو کر صفائی کا دلچسپ طریقہ اپنا لیا۔

67 سالہ روسی خاتون نے صفائی جیسے بور کر دینے والے کام کو آسان بنا لیا اور ہوور بورڈ پر سوار ہو کر فرش کی صفائی کا منفرد انداز اپنا لیا۔

روس سے تعلق رکھنے والی 67 سالہ نینا الیگزینڈروونا نامی خاتون ہوور بورڈ پر سوار ہو کر فرش کی صفائی کرتی ہیں۔ ہے نا ایک تیر سے دو شکار والی بات یعنی کام کا کام اور انجوائے بھی کر لیا۔ صفائی کرنے کی اس نئی اختراع کی بنا پر وہ سوشل میڈیا سٹار بن گئی ہیں کیونکہ دنیا بھر کی خواتین کو صفائی جیسے مشکل کام کو آسانی سے سر انجام دینے کا نسخہ جو ہاتھ آ گیا ہے۔
 

Advertisement