حکومت پاکستان کی جانب سے ٹوئٹر پر لوگوں کی جانچ کے لیے ایک سوال پوچھا گیا اور کہ "پاکستان کا قومی مشروب کونسا ہے؟" اس کے ساتھ تین جوابات بھی دیے گئے جن میں سے لوگوں کو درست جواب کا انتخاب کرنا تھا۔
اس سوال پر 7 ہزار سے زائد لوگوں نے جوابات دیے اور اکثریت 81 فیصد نے درست جواب یعنی گنے کے جوس کو قومی مشروب قرار دیا جب کہ 15 فیصد مالٹے اور 4 فیصد نے گاجر کے حق میں ووٹ دیا۔
What is the national juice of Pakistan?
— Govt of Pakistan (@pid_gov) January 24, 2019
بعد ازاں حکومت نے بھی لوگوں کو آگاہ کیا کہ درست جواب گنے کا جوس ہی ہے۔
Poll Question: What is the national juice of Pakistan?
— Govt of Pakistan (@pid_gov) January 24, 2019
Answer: The right answer is Sugarcane Juice. pic.twitter.com/5V4DwmebRk
گزشتہ دنوں حکومت نے اسی طرح قومی مٹھائی یعنی گلاب جامن کے بارے میں بھی سوال پوچھا گیا۔