امیرترین شخصیات کی سیکیورٹی پر سالانہ کروڑوں ڈالر خرچ

Last Updated On 28 January,2019 10:23 am

لندن: (ویب ڈیسک) کہتے ہیں دنیا میں پیسہ کمانا بہت مشکل ہے اگر کوئی شخص زندگی کی تمام تلخیوں اور مشکلات کو عبور کرنے کے بعد مالدار بننے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسے ایک اور بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس مشکل پر اچھی خاصی رقم بھی خرچ کرنا پڑتی ہے۔ اس مشکل کا نام ہے 'ذاتی سیکیورٹی'۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات صرف اپنی سیکیورٹی پر اس قدر خطیر رقم خرچ کرڈالتے ہیں جس کا ایک عام آدمی گمان تک نہیں کرسکتا۔

 مکیش امبانی
بھارت کے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی ہر مہینے اپنی سیکیورٹی پر انڈین کرنسی کے مطابق تقریباً 14 لاکھ روپے خرچ کرتے ہیں۔
 ٹم کک
ایپل کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک کی سیکیورٹی ہائی لیول ہے اور ایپل کمپنی ان کی سیکیورٹی پر تقریباً 2 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم خرچ کرتی ہے۔
 مارک زکربرک
سوشل میڈیا کی دنیا کو ایک نئی جہت دینے والی کمپنی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ذاتی سیکیورٹی پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 20 ہزار ڈالرز خرچ آتا ہے۔ 2018 میں ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی کی سیکیورٹی پر 73 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی گئی۔
 جف بیزوز
ایمزون کمپنی کے سی ای او جف بیزور کی سیکیورٹی پر ایک رپورٹ کے مطابق 2016 میں 16 لاکھ ڈالرز خرچ کیے گئے۔
 ویرن بوفت
برک شائر ہاتھوے کمپنی کے سی ای او اور چیئرمین ویرن بوفت نے 2016 میں صرف ذاتی سیکیورٹی پر تقریباً 4 لاکھ ڈالرز خرچ کیے۔