جوہانسبرگ: (روزنامہ دنیا) جنوبی افریقہ میں ایک گینڈے نے سیاحو ں کی گاڑی پر حملہ کر دیا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم سیاح خوفزدہ ضرور ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں سیاح اور وائلڈ لائف کے نگراں گاڑی میں سوار سڑک سے گزر رہے تھے کہ بھوک سے ستائے گینڈے سے آمنا سامنا ہو گیا۔ اپنے علاقے میں انسانوں کی غیر ضروری مداخلت نے گینڈے کو غضبناک کر دیا اور اس نے آو دیکھا نہ تاو گاڑی پر حملہ کر دیا۔
خوش قسمتی سے گاڑی کی مضبوط ساخت اور ڈرائیور کی موقع شناسی سیاحوں کے کام آئی اور ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تاہم اتنی دیر میں گینڈا گاڑی پر چند ٹکریں مار چکا تھا۔ اس دوران کوئی زخمی تو نہیں ہوا تاہم سیاح خوب خوفزدہ ہو گئے۔