ہنوئی: (روزنامہ دنیا) ویتنام میں واٹر فیسٹیول کے موقع پر مچھلیاں پکڑنے کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ویتنام کے مختلف صوبوں سے اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں ماہی گیر دریا سے مچھلیاں پکڑنے پہنچ گئے۔
ماہی گیروں نے مچھلیاں پکڑ کر خوب مزے کئے۔ یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔ اس مقابلے کی خاص بات مچھلیاں کانٹے یا جال کو استعمال کئے بغیر ہاتھوں سے پکڑنی تھیں جو کہ انتہائی مشکل کام ہے اس کے باوجود متعدد لوگ کوشش کے بعد مچھلیاں پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔
فشنگ مقابلے میں خواتین بھی شریک تھیں جو مچھلیاں پکڑنے پر تماشائیوں سے داد وصول کرتی رہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس دلچسپ مقابلے میں سات کلو وزنی مچھلی پکڑنے والے کو انعام دیا گیا۔