سیئول: (روزنامہ دنیا) شمالی کوریا کے ایک شخص نے کئی برس قبل اپنی اداسی دور کرنے کیلئے الم غلم اشیا کھانی شروع کر دیں اور اب پیٹ کے درد کی شکایت پر دو کلو گرام وزنی سکے، بوتل کے ڈھکنے اور دیگر اشیا ان کے پیٹ سے برآمد ہوئی ہیں۔
ابتدائی سکین اور ایکسرے سے معلوم ہوا کہ 54 سالہ شخص کے پیٹ میں جگہ جگہ سکّے اور بوتل کے ڈھکنے بھرے ہیں اور بہت مشقت کے بعد اس کا پیٹ صاف کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سیئول سے کچھ دور گویانگ کے علاقے سے اس شخص کو پیٹ کے درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تو وہ درد سے تڑپ رہا تھا اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہے اور دوا کے ساتھ ساتھ اپنا ذہنی تناؤ دور کرنے کیلئے سکے اور ڈھکنے نگلتا رہا اور کبھی کبھار اس نے گول پتھر بھی کھائے۔
ماہرین نے پہلے سکے ٹیوب کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی لیکن کچرے کی بڑی مقدار کی وجہ سے ایک ایک کرکے تمام کاٹھ کباڑ نکالا گیا اور اس کی تفصیل امریکن جرنل آف میڈیکل کیس میں شائع ہوئی ہے۔ اس طویل آپریشن میں کئی گھنٹے لگے اور مریض کو 9 روز تک ہسپتال میں رکھا گیا۔