قریب المرگ خاتون کی ساحل دیکھنے کی خواہش پوری کر دی گئی

Last Updated On 26 July,2019 09:42 pm

کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں قریب المرگ مریض خاتون کی ہسپتال جاتے ہوئے آخری مرتبہ ساحل دیکھنے کی خواہش طبی عملے نے پوری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ایمبولینس کے طبی عملے نے مریض خاتون کی ہسپتال جاتے ہوئے ساحل دیکھنے کی خواہش پوری کی۔ خاتون نے خواہش تھی کہ مجھے مرنے سے قبل پوتوں کے پاس لے جائیں یا اس جگہ لے جائیں میری شادی ہوئی تھی یا پھر مجھے ساحل سمندر پر لے جائیں۔ خاتون کے پاس وقت ہونے کی بناء پر اسے ساحل سمندر لے گیا اور خواہش پوری کر دی۔

آسٹریلیا کی وزارت صحت کے وزیر سٹیون مائلز کا کہنا ہے کہ ایمبولینس حکام کی طرف سے خاتون کی خواہش پوری کرنے کے بعد ہر کوئی انہیں داد دے رہا ہے۔ بیمار بزرگ خاتون کی جانب سے جس ساحل کو دیکھنے کی خواہش کی گئی تھی اس کا نام فریزر ہے جو ریاست کوئٹنز لینڈ کے نواح میں واقع ہے۔ بہت سے لوگ مرنے سے قبل اس طرح کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں تاہم گزشتہ روز بزرگ خاتون کے پر زور اسرار پر ایمبولینس چلانے والے ڈرائیور نے خواہش پوری کردی۔

 سٹیون مائلز کا کہنا تھا کہ ایمبولینس چلانے والے رضا کاروں کو پوری ٹریننگ دی جاتی ہے، کوئنز لینڈ حکومت کی طرف سے ایمبولینس والوں کو فنڈنگ بھی کی جاتی ہے، ان کی ابتدائی فنڈنگ 50 ہزار آسٹریلین ڈالر کے قریب ہے۔ جس سےمریضوں کے لیے سہولیات خریدی جاتی ہیں، ان میں کرسیاں، گاڑیاں، پارکنگ کی سہولیات شامل ہیں۔

اس عمل سےمتاثر ہو کر کوئنزلینڈ کی حکومت نے ایمبولینس کو اختیار دیدیا ہے کہ قریب المرگ مریضوں کو انکے بچوں، پالتو جانوروں، آرٹ گیلری یا میوزیم لے جا سکتی ہے۔ ایمبولینس وش کوئنزلینڈ پروگرام میں تربیت یافتہ رضاکار اور ضروری آلات سے لیس ایمبولینس شریک ہوں گی۔ یہ ایمبولینس مریضوں کو آسانی اور آرام کے ساتھ مطلوبہ مقام تک لے جاسکیں گی۔