چھوٹے گھروں کیلئے چھت سے فرنیچر لٹکانے کا نظام تیار

Last Updated On 29 July,2019 06:40 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ایک امریکی کمپنی نے چھت سے فرنیچر لٹکانے کا انوکھا نظام تیار کرلیا ہے جس کا مقصد کم جگہ والے چھوٹے گھروں اور فلیٹوں میں زیادہ گنجائش پیدا کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح یہ نظام دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کم رقبے پر رہائش فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکے گا۔ اس نظام میں خاص طرح کی طاقتور موٹروں اور مضبوط سہاروں کے علاوہ مختلف طرح کا ہلکا پھلکا فرنیچر بھی شامل ہے جسے ان سہاروں کے ذریعے چھت سے لٹکایا جاتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نظام نصب کرنا صرف چند گھنٹوں کا کام ہے اور ہر چیز چھت سے لٹک جائے گی۔