14 کروڑ سال پرانی ڈائنو سار کے گھٹنے کی ہڈی برآمد

Last Updated On 29 July,2019 06:27 am

پیرس: (روزنامہ دنیا) محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے فرانس کے جنوب مغربی علاقے سے 14 کروڑ سال قدیم گھٹنے کی ہڈی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اگر یہ مفروضہ سچ ثابت ہو گیا تو زمین پر سب سے پہلے ڈائنوسارز کا آباد ہونا ثابت ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے سائنسی ماہرین نے کھدائی کے دوران ساڑھے 6 فٹ لمبی اور 20 کلو وزنی ڈائناسور کی ہڈی برآمد کی جسے سب سے قدیم قرار دیا جا رہا ہے۔

تاریخ کی کتابوں میں درج ہے کہ گونگاس شہر میں بڑے بڑے ڈائناسارز آباد تھے، یہ ہڈی اُن میں سے کسی کی ہے۔ ایک بار پھر اس تاثر کو تقویت مل گئی کہ کرہ ارض پر سب سے پہلے ڈائنا سار ہی آباد ہوئے تھے۔