ویڈیوز سے پیسے کما کر ایک ارب کی عمارت خریدنے والی بچی

Last Updated On 28 July,2019 05:27 am

سیئول: (روزنامہ دنیا) یوٹیوب پر ویڈیوز سٹریمنگ کے ذریعے کمائی کرنے میں کم عمر بچوں میں 7 سالہ امریکی بچہ ریان سب سے آگے ہے جس کی سالانہ کمائی تقریبا اڑھائی ارب روپے پاکستانی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر ریان سے زیادہ جنوبی کورین بچی 6 سالہ بورام کے سبسکرائبر زیادہ ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک ارب روپے سے زائد کی شاندار عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔

بورام کے یوٹیوب پر دو مختلف چینلز ہیں اور ان کے دونوں چینلز کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے اور ان کی ویڈیوز کو چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھا جاتا ہے۔