میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین میں ایک نوجوان نے تلواروں کے ساتھ کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کرکے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی نوجوان مارکوس روئز سیبالوس نامی نوجوان نے تین تیز دھار تلواروں سے بازی گری کا شاندار مظاہرہ کیا اور 191 بار تینوں تلواروں کو اُچھال کر پکڑتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔
نوجوان کے اس جان لیوا خوفناک کرتب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے۔ صارفین نے اس بہادر نوجوان حقیقی خطروں کا کھلاڑی قراردے دیا ہے۔