نرمل پورجا کا 14 بلند پہاڑ 189 دن میں سر کرنے کا ریکارڈ

Last Updated On 30 October,2019 11:13 am

کٹھمنڈو: (روزنامہ دنیا) نیپال کے سابق فوجی 36سالہ نرمل پورجا نے انتہائی کم وقت میں 14 بلند ترین پہاڑوں کو سر کرکے دنیا کے تیز ترین کوہ پیما بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نرمل نے 28 اکتوبر کی صبح 8 بجکر 58 منٹ پر چین میں موجود ’’شیشپانگما ‘‘ کی چوٹی کو سر کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔نرمل پورجا نے نیپال میں 7، پاکستان میں 5 اور چین میں 2 دنیا کے بلند ترین پہاڑوں کو 189 دنوں میں سر کیا، ان میں سے کوئی پہاڑ بھی 8 ہزار میٹر سے کم بلند نہیں تھا۔ جنوبی کوریا کے کوہ پیما کم چانگ ہو نے 14پہاڑ 7 سال، 10 ماہ اور 6 دن میں سر کئے تھے۔