ابوظہبی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات کے جزیرے مروح سے دریافت ہونے والا دُنیا کا سب سے قدیم 8 ہزار سال پرانا خوبصورت اور نادر موتی نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موتی کی نمائش 18 فروری 2020 تک جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے ابو ظہبی کے قریب واقع جزیرے سے دُنیا کا قدیم ترین موتی دریافت کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ موتی آٹھ ہزار برس پرانا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قیمتی موتیوں کا استعمال 8 ہزار سال پہلے بھی ہوا کرتا تھا۔