بھارت: بیل 40 گرام سونا کھا گیا، مالک نے گوبر سے امید باندھ لی

Last Updated On 30 October,2019 06:33 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر آئی ہے، ایک بیل جس نے 40 گرام سونے کے زیورات کھا لیے ہیں، گائے کے مالک نے گوبر کے ذریعے اپنے زیور ملنے کی امید باندھ لی ہے اور اس کے لیے خاتون مالک دن رات مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔

بھارتی میڈیا ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق ریاست ہریانہ کے علاقے کلنوالی میں واقعہ پیش آیا ،جہاں خاتون نے 40 گرام سونے کے زیورات بے دھیانی میں برتن میں رکھ دیے اور سبزی کاٹنا شروع کردی۔

خاتون نے سبزی مکمل طور پر کاٹنے کے بعد سبزی کا کچرا زیورات والے برتن میں رکھ دیا ، جس کی وجہ سے برتن میں رکھے ہوئے سونے کے زیورات اس کچرے کے نیچے دب گئے۔

خاتون نے سبزی کے کچرے والا برتن بیل کے آگے ڈال دیا، جس کے بعد بیل سبزی کے ساتھ ساتھ 40 گرام سونے کے زیورات بھی کھا گئی، تھوڑی دیر بعد جب خاتون کو برتن میں زیورات کا خیال آیا تو بیل کی جانب سے زیوارت کھانے کا پتا چلنا۔

جس کے بعد دونوں نے بیل کو ڈھونڈا اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے لیکن ڈاکٹر نے اس حوالے سے ان کی کوئی مدد کرنے سے انکار کردیا تو انہوں نے بیل کو گھر کے نزدیک ہی باندھ دیا اور اسے خوب کھلانا پلانا شروع کردیا۔

جس سے انہیں یہ امید ہے کہ پیٹ بھر کھانے کے بعد بیل جب گوبر کرے گا تو انہیں زیوارت واپس مل جائیں گے۔