ہاتھوں سے معذور منہ سے مصوری کرنے والا افریقی شخص

Last Updated On 31 October,2019 11:08 am

یاموسوکرو: (روزنامہ دنیا) اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ہاتھوں سے معذور شخص نے کینوس پر خوبصورت رنگ بھر کر فن کی دنیا میں قدم رکھ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک افریقی شخص نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوردی کو اپنا پیشہ بنا لیا۔ آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والا ترورے آدما نامی معذورشخص اپنے منہ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنا لیتا ہے۔

ترورے آدما قدرتی طور پر ہاتھوں سے معذور ہے تاہم اس نے فن مصوری میں قدم رکھا دیا اورمنہ سے دیدہ زیب فن پارے بنائے۔