6کلو گرام کا برگر9 منٹ میں کھائیں اور انعام پائیں

Last Updated On 01 November,2019 06:26 pm

بینکاک: (ویب ڈیسک) فاسٹ فوڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے نقصانات بہت آئے ہیں، دنیا بھر میں بہت سارے لوگ فاسٹ فوڈ کے شوقین ہیں اور اپنی خوراک کو روز مرہ کا حصہ بنائے ہوئے ہیں، ایک حیران کن خبر بینکاک سے آئی ہے، جہاں پر دنیا بھر کے لوگوں کو کہا گیا ہے کہ 6 کلو گرام وزنی برگر اگر آپ 9 منٹ میں کھا سکتے ہیں تو اس کے بدلے میں آپ کو انعام ملے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے بڑے بسیار خوروں کے لیے اہم اعلان ہوا ہے کہ 6 کلوگرام وزنی برگر کو اگر 9 منٹ میں چٹ کرسکتے ہیں تو بدلے میں انہیں 330 ڈالر (تقریباً 47 ہزار روپے) کی رقم دی جائے گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس انعام کی کہانی دلچسپ ہے کہ ہر کیلوری کے بدلے ایک ’’تھائی بھات‘‘ دیا جائے گا یعنی 10 ہزار کیلوری والے اس برگر کو کھانے کے بعد آپ 10 ہزار ’’بھات‘‘ کےحق دار ہوں گے۔

یہ چیلنج بینکاک کی مشہور برگر دکان کرِس اسٹیکس اینڈ برگرز نے دیا ہے۔ اس برگر میں بڑا گوشت اور آٹا بھرا گیا ہے۔ ساتھ میں پیاز، مایونیز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

کمپنی کے مالک کومڈیک کونگسوان نے کہا کہ یہ ملک کا بڑا برگر ہے اور کھانے کےلیے لوگ ہر روز آرہے ہیں لیکن کوئی بھی مقررہ وقت میں اسے ختم نہیں کرسکا۔

حیران کن طور پر انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بسیار خور اگر برگر کھا لیں گے تو انعام کے حقدار ہوں گے بصورت دیگر ہر برگر کھانے کے پیسے دینا ہوں گے جن کی قیمت 82 ڈالر سے 115 ڈالر رکھی گئی ہے۔