ابوظہبی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات میں دنیا کا مہنگا ترین گٹار نمائش کیلئے پیش، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے معائنہ کر کے نمائش کیلئے رکھے گئے گٹارکو دنیا کا مہنگا ترین گٹار قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی نیشنل سنٹر میں لگائی جانے والی نمائش میں 11 ہزار 441 ہیروں سے مزین دنیا کا مہنگا ترین گٹار نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا جس کی قیمت 20 لاکھ ڈالر ہے اور اسے ’’ایڈین آف کورونیٹ‘’ کانام دیا گیا ہے۔
نمائش 26 سے 30 اکتوبر تک جاری رہے گی، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے معائنہ کر کے نمائش کیلئے رکھے گئے گٹارکو دنیا کا مہنگا ترین گٹار قرار دے دیا۔ اس گٹار کو 68 سالہ آرٹسٹ مارل لوئی نے 700 دنوں میں تیار کیا ہے۔