نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا کی ایک مصروف شاہراہ پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بطخ کی فیملی آزادی سے گھومتی دکھائی دی، لوگوں نے اپنی گاڑیاں روک کر بطخوں کو راستہ دیا یوں پیچھے سے آنے والی گاڑیاں رکنے سے ٹریفک جام ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد گھومتی بطخ کی فیملی کو سڑک پار کرنے میں مشکل پیش آئی تو وہاں موجود ڈرائیورز نے گاڑیاں روک دیں جبکہ کچھ نے گاڑی سے اُتر کر بطخوں کی رہنمائی کی جس کے باعث وہ اپنی منزل کی جانب چلی گئیں۔
سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے چہل قدمی کرتی بطخوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں لوگ اس منظر کو دیکھ کر بیحد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جو وائرل ہو گئے ہیں۔