میکسیکو سٹی: (روزنامہ دنیا) میکسیکو میں ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکترینہ ڈے آف ڈیڈ فیسٹیول کے موقع پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس کیلئے ہزاروں افراد مُردوں کا روپ دھار کر سڑکوں پر پریڈ کرتے دکھائی دئیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاکترینہ کا لفظ ڈھانچے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اسی لئے میکسیکو سٹی میں لوگ مُردوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خوفناک روپ اختیار کرتے ہیں۔
کئی لوگوں نے چڑیلوں اور بھوتوں کے ماسک پہن کر خوب ڈراونے سٹائل اپنا رکھے تھے تاہم بچے بڑے ان کو دیکھ کر ڈرنے کی بجائے انجوائے کرتے رہے، بعض افراد نے ایسا شاندار میک اپ کیا تھا کہ پہچاننا مشکل تھا کہ یہ اصلی بھوت ہیں یا نقلی، اس موقع پر شائقین اپنی پسند کے بھوتوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے نظر آئے۔
جنوبی امریکا میں منائے جانے والے مُردوں کے دن لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں اور ان کی بخشش کیلئے عبادت کرتے ہیں۔ میکسیکو میں ڈے آف ڈیڈ ہر سال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔