76 سالہ خاتون 7 ویں منزل سے گر کر بھی زندہ بچ گئیں

Last Updated On 30 January,2020 11:11 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) جسے خدا رکھے اسے کون چھکے کے مصداق نیویارک کی 76سالہ خاتون ساتویں منزل سے نیچے گرنے کے باوجود زندہ بچ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مین ہیٹن کے مشرقی علاقے کی 76 سالہ رہائشی باربرا ہیلر اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے جھانک رہی تھیں کہ زیادہ جھکنے کی وجہ سے وہ ساتویں منزل سے نیچے عین سبزیوں اور پھلوں سے بھرے کارٹن اور کریٹوں پر جا گریں۔

حادثے میں ان کا ایک پھیپھڑا شدید متاثر ہوا جبکہ جبڑے اورایک پسلی میں فریکچر ہوا، خوش قسمتی سے ان کے سر پر کوئی چوٹ نہیں آئی، ڈاکٹروں نے متاثرہ اعضا کی سرجری کر دی ہے جس کے بعد معالجوں کو امید ہے کہ وہ جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گی۔