رانچی: (روزنامہ دنیا) بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ہاتھی کا بچہ کھیت میں موجود 25 فٹ گہرے کنوئیں میں گر گیا جسے 2 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بخیر و عافیت باہر نکالا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے ہاتھی کے چیخنے کی آوازیں سنیں اور اپنی مدد آپ کے تحت اُسے نکالنے کی کوشش کی، ناکامی پر انہوں نے وائلڈ لائف حکام کو طلب کر لیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے بھاری مشینری کی مدد سے 2 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد ہاتھی کے بچے کو بمشکل باہر نکالا۔ ہاتھی کا بچہ کنویں سے نکلا تو ریسکیو ٹیم کو مڑ کر دیکھا جیسے ان کا اس مصیبت سے نکالنے پر شکریہ ادا کر رہا ہو۔