بڈاپسٹ: (روزنامہ دنیا) ہنگری کے گاؤں زنپیٹری میں ہاتھ سے بنی ہوئی دنیا کی سب سے بڑی کتاب رکھی ہوئی ہے، اس کی جلد پر ارجنٹائن کی 13 گائے کی کھال کا چمڑا لگایا گیا ہے۔
روایتی کاغذ سازی کے ماہر باپ بیلا ورگا اور بیٹے گائبور ورگا نے کئی برس کی محنت کے بعد 2010 میں یہ کتاب مکمل کی تھی۔ کتاب کا وزن 1420 کلو، لمبائی 4.18 میٹر اور چوڑائی 3.77 میٹر ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی کتاب میں 346 صفحات ہیں اور اسے کھولنے کیلئے 6 افراد درکار ہوتے ہیں، اسے جانوروں پودوں اور دیگر خوبصورت تصاویر اور تحریروں سے سجایا گیا ہے۔