کتے نے بچوں کو سڑک پار کرانے کیلئے شاہراہ پر ٹریفک رکوا دی

Last Updated On 30 January,2020 11:56 am

تبلیسی: (روزنامہ دنیا) جارجیا میں ایک آوارہ کتے نے بچوں کی سڑک پار کرنے میں‌ مدد کر کے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اپنی ٹیچر کے ساتھ سڑک پر کھڑے بچے زیبرا کراسنگ سے گزر کر دوسری طرف جانا چاہتے ہیں مگر شاہراہ پر ٹریفک کی وجہ سے وہ ایسا کر نہیں پا رہے تھے۔

اسی دوران فٹ پاتھ پر بیٹھا کتا بیچ سڑک پر آ گیا اور اُس نے گزرنے والی گاڑیوں پر بھونکنا شروع کیا اور ٹریفک کو رکوا دیا، اس دوران ایک کار والے نے جلدی جانے کیلئے ہارن بجایا تو کتے نے اُس پر بھونکنا شروع کر دیا۔