پُل تعمیر کرتے سول انجینئر کا ساتھی لڑکی سے اظہار محبت

Last Updated On 01 February,2020 08:53 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) عام طور پر محبت کا اظہار کرنے کیلئے لوگ رومانوی مقامات یا لمحات کا انتظار کرتے ہیں مگر امریکی ریاست نیو ہمپشائر میں سول انجینئر نے پل کی تعمیر کے دوران اپنی خاتون ساتھی سے محبت کا اظہار کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ڈان ڈیل توفو اور جولیا کالمیرٹین پیشے کے اعتبار سے سول انجینئر ہیں اور دونوں یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھے اور نوکری بھی ایک ہی کمپنی میں کی۔ دونوں پل بنانے کے اپنے پہلے پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے کہ ڈیل توفو نے جولیا کو پل پر شادی کرنے کی آفرکر دی، خاتون نے حیرانگی اور خوشی کیساتھ آفر قبول کرلی۔