ترکی سے دبئی کا سفر صرف 338 روپے میں

Last Updated On 04 March,2020 11:36 am

استنبول: (روزنامہ دنیا) ترکی میں نجی نئی ایئرلائن نے دبئی کے سفر میں حیرت انگیز کمی کر کے شہریوں کو حیران کر دیا۔ ٹکٹ کا ریٹ سن کر آپ کا بھی سفر کو دل چاہے گا جو صرف 338 پاکستانی روپے ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کی نئی نجی ایئرلائن نے اپنی لانچنگ کے ساتھ ہی دبئی کے سفر میں حیران کن کمی کرتے ہوئے سفر 9 درہم ( 338 پاکستانی روپے) کر دیا۔ ترکی کی نئی ایئرلائن کا نام اینادولو جیٹ ہے اور یہ اپنی نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز 29 مارچ 2020 کو استنبول، سبیہ گوکین اور انقرہ ایسن کے ہوائی اڈوں سے کرے گی۔

اینادولو جیٹ کی پروازیں جرمنی، آسٹریا، آذربائیجان، یو اے ای، بحرین، بیلجیئم، ڈنمارک، فرانس، جارجیا، نیدرلینڈز، برطانیہ، سپین، سویڈن، اٹلی، کویت، روس، سعودی عرب کے علاوہ 21 دیگر ممالک میں جائیں گی۔