سانپ نے جکڑ لیا ،جنگلی بلی کی جان بچانے کیلئے سر توڑ کوشش

Last Updated On 05 March,2020 11:19 am

بیونس آئرس: (روزنامہ دنیا) خطرناک سانپ کے چنگل میں پھنسی جنگلی بلی نے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ایک جنگلی بلی کو کئی فٹ لمبے سانپ کی گرفت میں پھنسے دیکھا جا سکتا ہے جو اپنی جان بچانے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔

یہ ویڈیو جنگلی حیات کیلئے کام کرنیوالے رینجر اہلکار نے شیئرکی ہے اس نے یہ فلم ارجنٹائن کے لاس لاجیٹاس ٹاؤن میں فلمائی تھی۔