بلغراد: (روزنامہ دنیا) اپنی ذات سے ہٹ کر کسی کو فائدہ پہنچانا دل کو خاص قسم کو سکون پہنچاتا ہے، سربیا میں ماہر شیفس نے 2 کلو میٹر لمبا ساسیج تیار کر کے اس کی کمائی فلاحی کاموں کیلئے وقف کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سربیا میں سالانہ فوڈ فیسٹیول میں 10 ماہر شفیس نے کئی گھنٹوں کی محنت سے مختلف مصالحوں اور گوشت سے 2036 میٹر لمبا اور دو ٹن سے زائد وزنی ساسیج تیار کیا اور پھر لوگوں کو فروخت کر دیا۔
اس سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کیلئے وقف کی جائے گی۔ لوگوں نے ساسیج کی تیاری کو کارنامہ قرار دیا اور کمائی کو فلاحی کاموں کیلئے وقف کرنے کے جذبے کوبھی سراہا۔ کئی صارفین نے یہ ساسیج خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا تا کہ وہ بھی فلاحی مقاصد میں حصہ ڈال سکیں۔