موغا دیشو: (روزنامہ دنیا) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں لوگ بڑی تعداد میں اپنی فکری پریشانیوں اور ڈپریشن کیلئے ڈاکٹر لگڑ بھگا کے پاس جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لگڑبھگا کا مالک پہلے مریض کی کسی انگلی پر سرخ کپڑے کا ٹکڑا باندھتا ہے اور اس کے بعد لکڑ بھگے کے پاس لے جاتا ہے۔ لگڑ بھگا سے ایک مرتبہ علاج کی فیس 10 ڈالر ہے جو پاکستانی روپے میں 1500 روپے کے برابر ہے اور بلاشبہ افریقی ملک کے لحاظ سے یہ بہت زیادہ معاوضہ ہے۔
اگر لگڑ بھگا کافی دیر مریض کے پاس رہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس پر کوئی جن سوار ہے یا آسیب کا سایہ ہے۔