لندن: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ کی کاؤنٹی لنکولن شائر سے 1800 سال پرانا تانبے کا بنا ہوا 8 اونس ( 23.18گرام ) وزنی اور 5 سینٹی میٹر لمبا گھوڑے کی شکل والا رومن دور کا بروچ ملا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ سابق فوجی جیسن پرائس لنکولن شائر کاؤنٹی کے گاؤں لیزانگہم میں میٹل ڈیٹیکٹر سے چیزیں ڈھونڈ رہا تھا کہ ایک کھیت سے اسے بروچ مل گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گھوڑے کی شکل والا یہ بروچ اس وقت بنا تھا جب رومن برطانیہ پر حکومت کر رہے تھے۔ جیسن پرائس کا کہنا ہے کہ اس بروچ کا ملنا ایسا ہی ہے جیسے گارے میں سے کیک مل جائے۔