ڈلاس میں پیسا کے نام سے مشہور ہونے والا ٹاور زمین بوس

Last Updated On 07 March,2020 10:06 am

ڈلاس: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں عمارت کا باقی رہ جانے والا حصہ مشہور پیسا ٹاور بالآخر زمین بوس کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ڈلاس میں 11 منزلہ عمارت کو گرانے کے دوران درمیانی حصہ گرنے سے رہ گیا تھا، جسے چار دن بعد بالآخر بھاری بھرکم گیند سے گرا دیا گیا ہے۔

اس ٹاور کو لوگوں نے اٹلی کے شہر پیسا میں واقع ٹس کین بیل ٹاور سے ملانا شروع کر دیا تھا۔ اس ٹاور کو گرانے کے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کے تبصروں نے دلچسپ صورتحال پیدا کر دی اور اکثریت نے اسے ایک یادگار قرار دیا۔