چور نے واردات کیلئے فشنگ راڈ استعمال کر کے سب کو حیران کر دیا

Last Updated On 07 March,2020 10:05 am

میلبورن: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات عام ہیں تاہم آسٹریلیا میں فلمی انداز میں چوری کی کوشش میں چور نے سب کو حیران کر دیا۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پیش آیا جب ایک چور نے رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مچھلی پکڑنے کے کانٹے سے جیولری سٹور میں رکھا قیمتی ہار چرانے کی کوشش کرنے لگا اورتین سے چار گھنٹے کی کوشش کے بعد ہار لے اڑا۔