موبائل ان لاک کرنے کیلئے شہری نے اپنا کٹا انگوٹھا محفوظ کرلیا

Last Updated On 06 March,2020 09:14 am

منسک: (روزنامہ دنیا) بیلا روس کے ایک شہری کا انگوٹھا ایک حادثے میں کٹ کر علیحدہ ہوگیا جسے اُس نے موبائل فون ان لاک کرنے کیلئے فریج میں محفوظ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ یوری وینو گریدوف لکڑی کا کام کرتے ہیں اور آرے پر کام کرتے ہوئے اُن کا انگوٹھا مشین میں آکر ہاتھ سے بالکل علیحدہ ہوگیا۔

یوری نے اپنے موبائل کو فنگر پرنٹس کی مدد سے لاک کیا ہوا تھا اور وہ اسے انگوٹھے کی مدد سے ہی کھولتے تھے، جب ڈاکٹرز نے بتایا کہ انگوٹھا ناکارہ ہوچکا ہے تو انہوں نے اسے موبائل فون ان لاک کرنے کیلئے محفوظ کرلیا۔