نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی حکام نے شہری کو کتے کی تصویر لگا کر شناختی کارڈ جاری کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شناختی کارڈ پر کتے کی تصویر لگانے کا انوکھا واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے قصبے مرشد آباد کے رہائشی سنیل کارما کے ساتھ پیش آیا، جس نے اپنے ووٹر کارڈ میں غلطی پر تصحیح کیلئے درخواست دی ہوئی تھی۔
سنیل کارماکر نے میڈیا کو بتایا کہ جب مجھے تصحیح شدہ کارڈ ملا تو اس میں میری جگہ کتے کی تصویر لگی ہوئی تھی جو ایک سنگین غلطی ہے اور میری توہین کے مترادف ہے۔ متعلقہ افسر نے کارڈ پر سائن کرنے کے باوجود تصویر پر نظر نہیں ڈالی۔