سمندر میں ڈائیونگ کرنیوالا نوجوان دریائی بلے کا دوست بن گیا

Last Updated On 09 March,2020 12:23 pm

پرتھ: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا کے سمندر میں دریائی بلے نے ڈائیور کو اپنا دوست بنا لیا، دونوں مزے سے پانی میں تیرتے اور ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے۔ اوپر نظر آنے والے تصویر میں دریائے بلے کو ہی دیکھ لیں جسے نیا دوست مل گیا ہے۔ دوستی کے یہ خوبصورت مناظر آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں اُس وقت دیکھے گئے جب سمندر میں ڈائیونگ کیلئے آئے نوجوان کو دریائی بلے نے اپنا دوست بنا لیا اور خوب مزے سے اُس کے ساتھ کھیلنے لگا۔

دونوں ایک دوسرے سے خوب محظوظ ہوئے اور کافی دیر اٹھکیلیاں کرتے رہے، نوجوان یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کرتا رہا۔