(ویب ڈیسک) منڈی بہاوالدین میں مقامی تاجر کے بیٹے کی شادی کے موقع پر منچلے نوجوانوں نے چند منٹ میں دس لاکھ روپے لٹا دیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.
منڈی بہاوالدین کے مقامی تاجر کے بیٹے کی بارات جب میرج ہال پہنچی تو وہاں موجود دولہا کے بھائیوں اور عزیز رشتہ داروں نے شادی ہال کی چھت سے چند منٹوں میں دس لاکھ روپے لٹا دیئے۔ لوٹنے والوں کی جھولیاں نوٹوں سے بھر گئیں لیکن نوٹ سنبھالے نہیں جا رہے تھے، لوگ جال کی مدد سے نوٹ لوٹتے نظر آئے۔
ویڈیو دیکھیے: