لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کے علاقے کینٹ میں ایک چرچ کی دیوار سے کچھ عرصہ قبل انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا تھا جس پر تحقیق کے بعد ماہرین نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ یہ ایک خا تون کاڈھانچہ ہے اور 1400 سال قدیم ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا تعلق برطانوی شاہی خاندان سے تھا۔ کوئنز یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ خاتون کا نام سینٹ اینزوائتھ تھا جو 7ویں صدی عیسوی میں زندہ تھی اور اینگلو سیکسن بادشاہوں کی اولاد میں سے تھی۔
اس کی ماں کا نام برتھا تھا جو کینٹ کی مسیحی ملکہ تھیں اور سینٹ آگسٹن کیساتھ مل کرشمال مشرقی انگلینڈ کے بادشاہ پیگن کو تبلیغ کر کے عیسائی بنایا تھا۔ پیگن نے سینٹ اینز سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن وہ انکار کر کے ’’ نن ‘‘ بن گئیں اور وبائی مرض کا شکار ہو کر اس دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔