بیجنگ: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچے کچھ شرارتیں کر کے دل بہلاتے ہیں، کچھ بچے خطرناک انداز میں شرارتیں کرتے ہیں جو دل دہلا دینے والی ہوتی ہیں، ننھے بچوں کو بلندی پر یا کھڑکیوں کے قریب بٹھانا یا بلند رہائشی عمارت میں بچوں کو تنہا چھوڑنا خطرناک ہوسکتا ہے جس کا ثبوت دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جس میں ایک ننھی بچی کھڑکی کی ریلنگ میں پھنس کر پانچویں سے لٹک گئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’’میل آن لائن‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر چین کے شمالی صوبے گونژنگ میں واقع رہائشی عمارت سے بچی کے لٹکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جو حرکت قلب روکنے کےلیے کافی ہے، ویڈیو میں 2 سالہ بچی کو عمارت کی پانچویں سے نیچے لٹکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز متاثرہ بچی گھر میں سورہی تھی جب اس کا والد ملازمت کےلیے نکل گیا اور والدہ یہ سوچ کر کہ ابھی بچی سورہی ہے میڈیکل سٹور سے دوا لینے چلی گئی۔
اس دوران 2 سالہ بچی نیند سے جاگی اور والدین کو ڈھونڈتی ہوئی کھڑکی آگئی اور ریلینگ سے نیچے دیکھتی ہوئی اچانک ریلنگ پر لٹک گئی اور صرف اس وجہ محفوظ رہی کہ اس کا سر لوہے کی سلاخوں کے درمیان پھنس گیا تھا۔
بچی کے رونے کی آوازیں سن کر لی نامی پڑوسی نے بچی کے والدین کو مطلع کرنے کی بہت کوشش کی لیکن معلوم ہوا کہ گھر میں تالا لگا ہے اور والدین کہیں باہر گئے ہیں جس کے بعد لی ایک اور پڑوسی کے ساتھ ملکر گھر کا دروازہ توڑ کر اندر گئے اور بچی کو احتیاط سے ریلینگ سے نکالا۔