دبئی: (روزنامہ دنیا) کرونا وائرس کے خوف سے اب لوگ جینز جیسے ملبوسات کے بارے میں بھی اس وسوسے کا شکار ہیں کہ آیا اسے ہر بار پہننے کے بعد دھونا چاہئے یا نہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر شیام موہن نے ہے کہ کپڑوں کی دھلائی کے حوالے سے ہمیں اپنے معمول کو برقرار رکھنا چاہئے، جینز کی پینٹ کو 2 سے 3 بار پہننے کے بعد دھو لیا جائے تو کافی ہے۔ اگر آپ کے پاس پانی اور صابن موجود نہیں ہے تو ایسی صورت میں ہاتھوں کی صفائی کیلئے سینی ٹائزر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب طبی ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صرف چند احتیاطوں سے کرونا سے بچا جا سکتا ہے، بار بار ہاتھ دھونا، ہجوم سے بچنا، چھینک اور کھانسی کے وقت منہ اور ناک کو ڈھانپنا کافی حد تک اس بیماری سے بچا سکتا ہے۔