100 باریک دانتوں والا دنیا کا سب سے چھوٹا 'ڈائنوسار پرندہ'

Last Updated On 14 March,2020 08:40 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) میانمار سے 10 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے جو چونچ سمیت 7.1 ملی میٹر لمبی ہے۔

اس کھوپڑی کی ساخت لمبی گردن والے  ساروپوڈ  ڈائنوسار سے مشابہت رکھتی ہے لیکن اس پر چونچ کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ یہ کوئی پرندہ بھی ہوسکتا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے  شکر خورے  سے بھی چھوٹا ہے اور اس کے منہ میں لگ بھگ 100 باریک دانت ہوا کرتے تھے، اس کی آنکھوں کے سوراخ بہت چھوٹے تھے اور شاید ان سے بہت کم روشنی اندر داخل ہوسکتی تھی۔