برازیلیا: (روزنامہ دنیا) ایک نئی تحقیق کے مطابق ایمیزون کے بارانی جنگلات اور مونگے کی بڑی چٹانیں ماضی میں لگائے گئے اندازوں کے مقابلے میں کہیں تیزی سے ختم ہو سکتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ماحولیاتی نظام کی تباہی کو روکنے کیلئے وقت محدود ہے۔ یہ جائزہ ’’نیچر کمیونیکیشن‘‘نامی جریدے میں شائع ہوا اور اس جائزے کو مرتب کر نیوالی ٹیم کی سربراہی ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی کے پروفیسرجان ڈیارنگ کر رہے تھے۔
محققین کے مطابق چھوٹے ماحولیاتی نظام کے مقابلے میں بڑے ماحولیاتی نظام کی تباہی کی رفتار زیادہ تیز ہے اور اس کو روکنے کیلئے وقت کم ہے۔