سڑکیں ویران، شیروں کی بڑی تعداد نے خالی سڑک پر ڈیرے جما لیے

Last Updated On 17 April,2020 08:18 pm

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے، اس دوران عالمی سطح پر معاشی سرگرمیاں بالکل بند ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ کروڑوں لوگوں نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، تاہم اس دوران عالمگیر وبا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کا جانوروں نے فائدہ اٹھانا شروع کردیا، جنوبی افریقا میں شیروں نے خالی سڑک دیکھ کر ڈیرے جمالیے۔

خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں بھی جنگل کے متصل علاقوں میں جنگلی جانور دیکھے گئے۔ سڑکیں اور گلیاں سنسان ہونے کے باعث چہل قدمی اور غذا کی تلاش میں جانور انسانی آبادی کا رخ کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا میں قائم پارک میں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے پارک کی سڑکیں خالی ہیں جہاں عموماً سیاح گاڑیوں میں سوار ہوکر جانوروں کا نظارہ کرتے، سیلفیاں اور ویڈیوز بناتے ہیں۔

پارک خالی ہونے کے باعث شیر سڑکوں پر لیٹ گئے اور سورج کی روشنی سے ’سن باتھ‘ لینے لگے، مذکورہ حیرت انگیز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہزاروں صارفین نے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
 

Advertisement