تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے ہائی وے بلاک کر دی

Last Updated On 18 April,2020 09:03 am

بنکاک: (روزنامہ دنیا) تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے ہائی وے بلاک کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک ہائی وے پر ہاتھیوں کے ریوڑ نے سڑک پار کی، کیمرے کی آنکھ سے قید کیا گیا یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریباً 50 ہاتھیوں نے جنگل سے نکل کر ہائی وے کراس کی، جانوروں کے اس جھنڈ میں بچے بھی شامل تھے۔

ہاتھیوں نے جب تک سڑک پار نہ کی تھائی رینجرز کے اہلکاروں نے شہریوں کو جانوروں سے دور رکھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر اس واقعہ پر تبصرے کئے ہیں۔