لاہور: (روزنامہ دنیا) جنوبی افریقہ میں پالتو دریائی گھوڑے کو بیٹا بنانے والے کسان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق کسان ماریوس ایلس نے دریائی گھوڑے (ہپو) کو اپنے بچوں کی طرح پالا اور وہ اُس پر سواری بھی کرتے تھے۔ کسان کی لاش دریا کے کنارے سے ملی جسے کسی بڑے جانور نے بری طرح سے بھنبوڑا تھا۔
کسان کے بیٹے نے بتایا کہ والد کو اُن کے پالتو دریائی گھوڑے نے بھنبوڑ کر مار ڈالا کیونکہ وہ جب اُس پر بیٹھے تھے تو انہوں نے اُس کی پشت پر ڈنڈا مارا تھا۔ بیٹے کے مطابق والد نے یہ ہپو بہت چھوٹا سا گود لیا تھا اور وہ اسے بچوں کی طرح رکھتے تھے۔
صاحبزادے نے بتایا کہ چھ سالہ ہپو نے وال دریا کے قریب والد پر حملہ کیا اور پھر انہیں کھینچتا ہوا بہت دور تک لے گیا، شدید چوٹوں اور خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئے۔