سٹور سے خریدی چیز دیکھ کر خاتون کے اوسان خطا ہوگئے

Published On 19 December,2020 10:11 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلوی خاتون نے کرسمس کے حوالے سے بنایا جانے والا مخصوص گھر خریدا تو اسے دیکھ کر اُن کے ہوش اڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے کرسمس کے حوالے سے تیار کیا جانے والا خصوصی گھر  جنجر بریڈ  خریدا جسے جب وہ گھر لے کر پہنچیں تو اُس میں دیو قامت مکڑی موجود تھی۔

خاتون نے اس گھر کی تصویر لے کر فیس بک پر شیئر کی اور لکھا کہ ‘میں نے یہ آرڈر نہیں دیا تھا۔ فیس بک پر شیئر ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنجر بریڈ میں نہ صرف مکڑی موجود ہے بلکہ اُس نے اندر انڈے بھی دئیے ہوئے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے یہ گھر معروف سپر مارٹ سے خریدا تھا۔ خاتون کی پوسٹ پر سٹور انتظامیہ نے معافی مانگی اور یقین دہانی کر ائی کہ آئندہ ایسی کوئی غلطی نہیں ہوگی۔ انتظامیہ نے جواب دیا کہ  آپ نے ہمیں جو شکایت درج کرائی اُس پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔
 

Advertisement