لندن: (نیٹ نیوز) اوپر کی تصویر کومعمولی نہ سمجھئے کیونکہ یہ بدلتے موسموں اور برسوں میں افق پر سورج کے طلوع وغروب کے راستوں کو ظاہر کرتی ہے۔
اس تصویر کو لینے میں 8 برس کا عرصہ لگا ہے جسے انسانی تاریخ میں سب سے لمبے ایکسپوژر والی تصویر قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس میں آپ سورج کے 2953 راستے دیکھ سکتے ہیں جو آٹھ برسوں میں تبدیل ہوتے رہے ہیں۔
یہ تصویر فنون کی طالبہ ریجینا والکنبورغ نے حاصل کی ہے جس کے مشروب کے ٹِن کو بطور پِن ہول کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔ ریجینا نے سافٹ ڈرنک کے ڈبے میں سوئی سے سوراخ کئے اور اس کے اندر فوٹوگرافک پیپر چپکایا۔
اس طرح انہوں نے بہت سارے ڈبوں کو ایک قطار میں رکھدیا اب جہاں جہاں سے سورج گزرا اس کا ایک ایک عکس فوٹوگراف پیپر پر نمودار ہوتا رہا اور خوش نصیبی کہ بہت سے ڈبوں میں سے ایک میں یہ شاندار تصویر ظاہر ہوگئی۔