کوئنزلینڈ:(روزنامہ دنیا) خوفناک طوفان میں آپ کی کوئی چیز بہہ جائے تو آپ اسے بچانے کے بجائے اپنی زندگی بچانے کو پہلی ترجیح دیں گے لیکن آسٹریلیا میں خاتون نے ‘شراب کے ڈرم ’ کو بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر کوئنز لینڈان دنوں خوفناک طوفان کی لپیٹ میں ہے ، خاتون نے بیئر کو بچانے کیلئے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور طوفانی لہروں میں بیئر کے ڈرم کو بچانے نکل پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں اور ایسے میں خاتون بیئر کے دو ڈرم بچانے کیلئے پانی میں چلی جاتی ہے اور گرتی پڑتی انہیں بچانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔
واضح رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں طوفان کے باعث سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے اور بیشتر علاقہ مکین گھروں میں محصور ہیں ۔